مری کے گاؤں "کھنی طاق” کی وجہ تسمیہ کیا ہے؟

ہمارے گاؤں کا نام "کھنی طاق” ہے۔
بہت دنوں تک میں اس کھوج میں رہا کہ آخر کھنی طاق کا معانی اور مطلب کیا ہے ۔
ہمارے کوہسار میں کچھ دیہات کا نام "کھن” بھی ہے اور یہ "بن” کا متضاد ہے۔
(جیسے کھن کلاں اور کھن خورد)
بن سے مراد ہے بیابان، غیر آباد، جنگل وغیرہ جہاں کاشت کاری نہیں کی جاتی۔
کھن یا کھنی کا مطلب ہے وہ زمین جسے کاشت کے لیئے کھودا جائے
جیسے پہاڑی زبان میں کہا جاتا ہے ” ڈوغا کھنی تے مکئی راہساں ”
کھن کا ایک مطلب کان بھی ہے جہاں سے قیمتی معدنیات نکالی جائیں۔
” اتھے کہڑی پیو دادے نی کھن دبی ہوئی آ جیں اس جائی نال چمٹے اوئے ۔
کھن (کھ پر پیش کے ساتھ) کا مطلب ہے گھر کا اندرونی کمرہ
” سیالے کھناں والے اندر لنگی گیساں”
طاق کا مطلب ہے آنگن یا صحن کی ہموار جگہ ۔
لفظ "کھنی طاق” انہی دو الفاظ کا مجموعہ ہے اور یوں اس کا مطلب ہوا "کھیتی باڑی کے لیئے ہموار کی گئ زمین” ۔
یاد رہے کھنی طاق کے قریب ترین گاؤں کا نام بن ہے۔
قدیم ادوار میں رہنے کی جگہ کو کھن اور مال مویشی چرانے کی جگہ کو "بن” کہا جاتا تھا۔
آج کھنی تاک اور بن آپس میں متصل گاوں ہیں اور دونوں گنجان آباد ہیں۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو