مری کے کئی علاقوں میں گیس پائپ پچھانے کا کام شروع
یونین کونسل دیول، روات، پھگواڑی نمبل چارہان میں گیس پائپ پہنچا دیئے گئے
مری کی مختلف یونین کونسل میں سوئی گیس پائپ پچھانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ بعض یونین کونسل میں تاحال پائپ لائن کی فراہمی کا کام شروع نہ ہو سکا جس پر متعلقہ علاقوں کے عوام میں ے چینی اور اضطراب پایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ مری میں 2006 میں سابق تحصیل ناظم مری سردار محمد سلیم خان اور سردار ساجد خان (مرحوم) کی کوششوں سے سوئی گیس کے تاریخی منصوبے کو عملی جامع پہنایا گیا، جس کا افتتاح سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف مرحوم اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کیا تھا۔
پہلے مرحلے میں ایک سال کی مختصر مد ت میں مری کے تمام شہری علاقوں میں سوئی گیس فراہم کی گئی جبکہ تمام دیہی علاقوں میں گیس فراہمی کا سروے بھی مکمل کر لیا گیا تھا لیکن تحصیل ناظم سردار محمد سلیم خان کا دور نظامت ختم ہونے کے بعد یہ منصوبہ تعطل کا شکار ہو گیا جس کے بعد پی ٹی آئی کی سابق حکومت میں کچھ دیہی علاقوں میں گیس فراہم کی گئی لیکن اکثر دیہی علاقے اج بھی گیس کی سہولت سے مرحوم ہیں۔
اب الیکشن قریب آتے ہی مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مری کی مختلف یونین کونسل دیول، روات پھگواڑی نمبل چارہان میں گیس پائپ پہنچا دیئے گئے ہیں اور لائنیں بچھانے ک کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف یونین کونسل گھوڑا گلی، تریٹ، سہر بگلہ، پوٹھہ بن، گہل، سمیت دیگر میں ابھی تک نہ تو لائن بچھائی گئی ہے اور نہ ہی پائپ فراہم کیئے جا سکے ہیں۔ جس پر اہل علاقہ کی جانب سے شدید احتجاج اور رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے تمام علاقوں میں بلا تفریق گیس فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔