مری شہر کے میڈیکل سٹورز پرانسولین نایاب ہونے سے شوگر کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ضرورت مندمریض سٹوروں کےچکرکاٹ کرخوار ہو رہے ہیں۔
مری کے میڈیکل سٹوروں پر انسولین کی عدم دستیابی
تفصیلات کے مطابق مری کے میڈیکل سٹوروں پر انسولین کی عدم دستیابی نے زیابیطس کے مریضوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔جب شوگر کے مرض میں مبتلا مریض یا ان کے لواحقین کسی میڈیکل سٹور پر جاتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ انسولین آ ہی نہیں رہی،
جس کے باعث مریضوں اوران کے لواحقین کو راولپنڈی سے دوا لانے میں شدید پریشانی کاسامنا کرناپڑرہا ہے۔