مری ڈیولپمنٹ پلان کیخلاف سیاستدان،تاجر،عوام یک زبان
مری ڈیولپمنٹ پلان کیخلاف سیاستدان، تاجر، عوام یک زبان
حکومت پنجاب کے ’مری ڈیولپمنٹ پلان‘ کے خلاف سیاستدان، تاجر اور عوام یک زبان ہوگئے۔
مری لوئر ٹوپہ کے مقام پر عوام نے احتجاج کیا، جس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، صداقت عباسی، پی ٹی آئی، پی پی، جے یو آئی اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
متحدہ ایکشن کمیٹی کے تحت ہونے والے احتجاج میں سیاستدانوں، تاجروں اور عوام نے حکومت پنجاب کے ’مری ڈیولپمنٹ پلان‘ کے خلاف نعرے لگائے۔
مری میں دفعہ 144 نافذ ہے، احتجاج کے دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی، مطالبہ کیا گیا کہ جھیکا گلی بازار کی ری ماڈلنگ اور مال روڈ پر سیکشن فور کو فوری ختم کیا جائے۔
متحدہ ایکشن کمیٹی کے مطابق حکومت کو اربوں روپے کا فنڈ صرف 3 کلو میٹر پر نہیں لگانے دیں گے، کوٹلی ستیاں اور مری کے علاقے آج بھی محرومیوں کا شکار ہیں۔
احتجاج کے دوران مطالبہ کیا کہ حکومت کوٹلی ستیاں اور مری کے مسائل کے حل لیے فنڈز لگائے، حکومت اپنے فیصلوں پر فوری نظر ثانی کرے۔