مری پولیس میں بڑی اُکھاڑ پچھاڑ،امین اعوان ڈی پی او تعینات
ایس پی مغیث ہاشمی ضلع مری کے پہلے سی ٹی او تعینات،تھانیدار بھی تبدیل
جشن آزادی کے موقع پر مری میں لیگی قائدین کی تصاویر پر جوتے مارنے کے واقعے کے بعد سخت ردعمل سامنے آیا ہے اور واقعے میں ملوث یا موقع پر موجود افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں.قبل ازیں ان افراد کیخلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر پی ٹی آئی سمیت مختلف جماعتوں اور عوامی حلقوں کی جانب سے سخت تنقید کی جا رہی تھی, جبکہ نواز لیگ کے ایم این اے اسامہ سرور کو گرفتاریوں اور چھاپوں کے دوران چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے کازمہ دار قرار دیا جا رہا ہے,دوسری طرف نواز لیگ کی مقامی قیادت اور اسامہ سرور کے قریبی حلقے اس الزام کو مسترد کے رہے ہیں.
ادھر پولیس کی نااہلی اور ناقص منصوبہ بندی کے باعث پیش آنے والے ناخوشگوارواقعہ کے بعدوزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نےسخت نوٹس لیا اور گذشتہ روزکمشنرآفس راولپنڈی میں سی ایم مریم نواز کی صدارت میں ہونے والےاجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے. اس اجلاس میں رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور نے خصوصی طور پر شرکت کی.
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے بعدپولیس میں بڑے پیمانے پراکھاڑپچھاڑاور تعیناتیاں کردی گئی ہیں جس کے مطابق امین اعوان ڈی پی او مری تعینات کردیئے گئے ہیں جبکہ ایس پی مغیث ہاشمی ضلع مری کے پہلے سی ٹی او تعینات کردیئے گئے ہیں .
ڈی ایس پی مری ملک ارشد کو سینڑل پولیس آفس لاہور بھیج دیاگیااوران کی جگہ اے ایس پی اویس خان کو ایس ڈی پی او مری تعینات کردیاگیا ہے.اسی طرح چوہدری رفیق مری میں نئے ایس ایچ او تعینات کردیئے گئے ہیں.قبل ازیں سابق SHO مری اعجاز شاہ کومعطل کرکے لائن حاضرکردیاگیاتھا.
Major upheaval in Murree Police, Amin Awan appointed as DPO,مری پولیس میں بڑی اُکھاڑ پچھاڑ