مری میں منافع خوروں کیخلاف کارروائی کیلئے3 پرائس کنٹرول میجسٹریٹ مقرر
مری میں منافع خوری روکنے کے لیے3 پرائس کنٹرول میجسٹریٹ مقرر کر دیئے گئے ہیں جو مارکیٹوں اور
بازاروں کے اچانک دورے کریں گے اور عوام کو لوٹنے والے دکانداروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائےگی-
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر وسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سب ڈویثرن مری کامران صغیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مری کے عوام کو منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں اور مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں ،تاجر عوام کو سستی اور معیاری اشیاء سرکای نرخ ناموں کے مطابق فراہم کریں۔
ان خیالات کا اظہار کامران صغیر نے تحصیل مری میں تین افسران کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا اختیار ملنے پر ان کو مہنگائی کے خاتمے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ہدایات دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی خصوصی ہدایات پر عوام کو ریلیف دینے کیلئے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے ڈاکٹر عمر ،ڈاکٹر طاہر عزیز اور محمد احمد پرائس کنٹرول میجسٹریٹ مقرر کیے ہیں جو بڑھتی ہوئی مہنگائی کو فوری کنٹرول کریں گے اور روزانہ کی بنیاد پر میں خود اور تینوں مجسٹریٹ مری شہر اور تحصیل بھر کے بازاروں کے اچانک دورے کرکے عوام کو لوٹنے والوں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو لوٹنے والوں کوکسی قسم کی کوئی رعائت نہیں دی جائے گی۔
3 price control magistrates appointed in Murree,مری میں منافع خوروں کیخلاف کارروائی کیلئے3 پرائس کنٹرول میجسٹریٹ مقرر