مری میں غیر قانونی تعمرات کیخلاف آپریشن تیز

کلڈنہ۔ جھیکا گلی۔ کارٹ روڈ اور ایکسپریس ہائی وے سمیت دیگر علاقوں میں کارروائیاں جاری

ڈپٹی کمشنرمری کی ہدایت پر مری میں  غیر قانونی تعمیرات کے خلاف  آپریشن تیز کر دیا گیا ہے،آپریشن کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مری کیپٹن (ریٹائرڈ) قاسم اعجاز  کر رہے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق کلڈنہ، جھیکا گلی، کارٹ روڈ، نیو مری روڈ ، ایکسپریس ہائی وے سمیت مختلف مقامات پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کے دوران متعدد تعمیرات کو مسمار  کردیا گیاہے جبکہ تعمیراتی میٹریل کو انتظامیہ نے قبضے میں لیتے ہوئے  کئی عمارتوں کی غیر قانونی تعمیر کو سر بمہر کر دیاہے

ڈپٹی کمشنر کا کہناتھا کہ جہاں کہیں غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں، ان عمارات کو سر بمہر کیا جا رہا ہے اور مری میں تعمیراتی میٹریل لانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔ جبکہ متاثرین کا کہنا ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشن کیا جا رہا ہماری بلڈنگز کے نقشے پاس ہونے کے باوجود آپریشن کر کے ہمیں بھاری مالی نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو