مری شہر کا اکلوتا یوٹیلیٹی سٹور بندکرنے کی تیاری

مری شہر میں قائم اکلوتے یوٹیلیٹی سٹور کو بندکرنے کی تیاری کر لی گئی۔
واضح رہے کہ مذکورہ اسٹور سے سے شہر کے عوام بغیر سفری اخراجات کے مناسب ریٹ پر اشیائے خورونوش خرید لیا کرتے تھے لیکن ادارے نے اچانک ہی غریب عوام سے ایک اور سہولت چھین لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق جنرل کونسلرز مری سٹی فاروق ڈار اور محی الدین پرے نے اس سلسلے میں اہلیان علاقہ کے ہمراہ شدید احتجاج کیا ہے اور ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی سے رابطہ کر کے یوٹیلیٹی سٹور کی بندش پر ایکشن لینے کامطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی سی مری نے یقین دلایاکہ وہ ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز سے رابطہ کرکے مری شہر کے یوٹیلیٹی سٹور کو بحال کرانے کیلئے بات کریں گے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ خوفناک مہنگائی کے اس دور میں مری شہر لوئر جھیکا گلی روڈ حاجی گلی۔ تحصیل روڈ۔ لوئر بازار۔ صدیق چوک۔ مسیاڑی۔ نمبل اور دیگرملحقہ علاقوں کے غریب عوام کو مذکورہ یوٹیلٹی سٹور سے روزمرہ استعمال کی اشیاء سرکاری ریٹ پرمل رہی تھیں لیکن عوام سے یہ سہولت بھی چھینی جا رہی ہے۔
All set to close the only utility store in Murree city,مری شہر کا اکلوتا یوٹیلیٹی سٹور بندکرنے کی تیاری