top header add
kohsar adart

مری بروری کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ،روڈ کا ایک حصہ گر گیا

مری بروری کے مقام پر روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے روڈ کا ایک حصہ گر گیا ہے۔
بھاری مشینری کی مدد سے روڈ کلئیر کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔
علیوٹ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے سبب ایک بھاری چٹان آبادی کی طرف سرک رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی ہدایات پر امدادی ٹیمیں آپریشن میں مصروف ہیں۔ تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں، بلا تاخیر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ٹریفک ڈائیورشن لگا دی گئی ہے شہریوں سے گزارش ہے متبادل روٹس کا استعمال کریں
مری میں صبح سے 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ یکم مئی تک جاری رہے گا۔
سیاحوں و مقامی شہریوں سے گزارش ہے کہ انتظامیہ سے تعاون کریں۔
موسم کی شدت کو مد نظر رکھتے ہوئے سفرکی منصوبہ بندی کریں ۔
ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 یا مری انتظامیہ کے کنٹرول روم نمبرز 0519269015، 0519269016، 0519269018 پر رابطہ کریں،
واٹس ایپ نمبر 03369804229 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More