top header add
kohsar adart

مری بار کےصدارتی امیدوار جلیل اختر عباسی کے کاغذات منظور

الیکشن بورڈ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی مری نے صدارتی امیدوار جلیل اختر عباسی ایڈوکیٹ کے کاغذات منظور کر لیے جبکہ حریف امیدوار چوہدری خالد محمود کی طرف سے ان کے کاغذات پر لگائے جانے والے اعتراضات کو مسترد کر دیا ہے ۔ڈسٹرکٹ بار مری کے لیے پولنگ 21 دسمبر کو منعقد ہوگی

اعتراضات پر سماعت اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ چیئرمین ، راجہ عبدالرحمن ایڈوکیٹ سینیئر ممبر اور وسیم احمد عباسی ایڈووکیٹ ممبر نے کی۔ جبکہ جنرل سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری کی نشستوں کے جملہ امیدواراوں کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مری کے دو امیدواران نائب صدر فرحان نور عباسی ایڈووکیٹ اور لائبریری سیکرٹری اویس علی مدنی ایڈوکیٹ کے مقابلے میں کوئی کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے گئے ہیں۔

اس طرح صدارت کی نشست پر جلیل اختر عباسی ایڈوکیٹ اور چوہدری خالد محمود ایڈووکیٹ کے درمیان جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر فیاض عباسی ایڈوکیٹ اور عثمان زاہد ایڈوکیٹ جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر راجہ بلال رحمان ایڈوکیٹ اور انوقر اشراق عباسی ایڈوکیٹ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسییشن مری کے لیے پولنگ 21 دسمبر کو ہوگی ،الیکشن بورڈ نے امیدواران کو ہدایت کی ہے کہ وہ انتخابات کے دوران قواعد و ضوابط اور ضابطہ اخلاق کی سختی سے پابندی کریں۔

Murree bar,Nomination papers of Jalil Akhtar Abbasi approved,مری بار کےصدارتی امیدوار جلیل اختر عباسی کے کاغذات منظور
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More