kohsar adart

مری بار نے اسکول بچاؤ مہم کو پراپیگنڈا قرار دے دیا

مری بار ایسوسی ایشن نے  طلبہ ،اساتذہ اور سول سوسائٹی کے افراد کی جانب سے چلائی جانے والی "اسکول بچاؤ مہم ” کو پراپیگنڈا قرار دے دیا اور کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کے افسران ایم سی ہائی سکول جھیکاگلی کی زمین جیوڈیشیل کمپلیکس کے حوالے کرنے سے فیصلے سے آگاہ ہیں۔

بار کے مطابق گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول جھیکاگلی کو مسمارکرنے کاپروپیگنڈہ طلباء اور عوام کے ساتھ ظلم ہے،مری بار ایسوسی ایش نے چیف جسسٹس  امیر حسین بھٹی سے مری کوضلع کادرجہ ملنے کے بعد ضلعی عدالتوں کے قیام کیلئے جوڈیشل کمپلیکس میں توسیع کی درخواست کی تھی تاکہ عوام کی سہولت کیلئے تمام عدالتیں یہاں پر ہی قائم کی جا سکیں۔ ہائی کورٹ کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے  سکول کیلئے بہترین زمین الاٹ کر دی ہے جہاں سٹیٹ آف دی آرٹ سکول تعمیر کیا جائے گا ہم اپنے بچوں کے ساتھ ہیں ان کے ساتھ کسی قسم کی ذیادتی ہم نہیں ہونے دیں گے جوڈیشری کیخلاف منفی اورجھوٹا پروپیگنڈہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اورایسا کرنے والوں  کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی
ان خیالات کااظہار ضلع مری بار ایسوسی ایشن کے صدر سردار مسعود آکاش ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری بار امتیازاحمدعباسی،سابق صدور مری بار جلیل اختر عباسی ایڈووکیٹ،اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ،راجہ عبدالرحمن ایڈووکیٹ،حافظ ذوالفقار عباسی ایڈووکیٹ،خالد محمود چوہدری ایڈووکیٹ،اشتیا ق احمدعباسی ایڈووکیٹ،ناصر عباسی ایڈووکیٹ، سردار یاسر یوسف ایڈووکیٹ اوردیگر نے مری بار روم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ یہاں کوئی ریسٹ ہاؤس نہیں بن رہا بلکہ مری کے عوام کی سہولت کیلئے عدالتیں بنائی جائیں گی،مری بار نے عوامی مسائل اورفوری انصاف کی فراہمی کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی۔ ٹول ٹیکس سے اہلیان مری کو استثنیٰ دلوایا گیا جبکہ ہر معاملہ میں مری بار نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا،انہوں نے کہا کہ مری بارکی کاوشوں سے کمشنر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مری، محکمہ تعلیم،سکول کے پرنسپل واساتذہ اور مقامی انتظامیہ نے سکول کی تعمیر کیلئے اراضی الاٹ کردی ہے جس کی جلد تعمیر شروع کردی جائے گی اور جب تک نئی عمارت کی تعمیر مکمل نہیں ہوگی اسی سکول میں تعلیم کاسلسلہ جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ مری با ر نے سکول کے طلباء کو یونیفارم،کتابیں اورکاپیاں بھی فراہم کی ہیں ہم کسی کو جوڈیشری کو بدنام کرنے اور مری بار کے خلاف غلط پروپیگنڈہ کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مری کے طلباء کی تعلیم کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور ان عناصر کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے جو اپنے مفاد کیلئے جھوٹ پر مبنی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔
اس موقع پر  متفقہ قرارداد بھی منظور کی گئی،اس موقع پر ماجد نور ایڈووکیٹ، محمدناصر ایڈووکیٹ،راجہ بلال ایڈووکیٹ اوردیگر وکلاء کی بھاری اکثریت بھی موجودتھی۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More