kohsar adart

مریم نواز سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر مارٹن رائزر کی زیر قیادت اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔

مریم نواز نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب کلین ایئر پروگرام شروع کر رہے ہیں، اس پروگرام کے تحت الیکٹرک بسیں، رکشہ اور بائیکس متعارف کروائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چین کے بی جی آئی گروپ کے چیئرمین وانگ جیان کی بھی ملاقات ہوئی، جس میں نواز شریف کینسر اسپتال میں جین سیکوینسنگ یونٹ قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کینسر تشخیص اور علاج کیلئے سرکاری اسپتال بھی بنایا جائے گا۔

چینی وفد نے بہاولپور میں چاول اور مکئی کی کاشت کیلئے پائلٹ پروجیکٹ کی پیشکش بھی کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More