مری،گاڑی کھائی میں گرنے سے 2جاں بحق،3 زخمی
مری: تیز رفتار گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
مری میں تیز رفتار گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 2 خواتین سمیت 3 زخمی ہو گئے۔
ملکہ کوہسار مری میں گھوڑا گلی کے مقام پر تیز رفتار گاڑی گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے
دوسری جانب ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں اسحاق اور عامر شامل ہیں
زخمی ہونے والوں میں حریم، سحرش اور احسان شامل ہیں، زخمی ہونے والوں کو مری ساملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔