
مرکزی انجمن تاجران مری کے انتخابات2023
مرکزی انجمن تاجران مری کے انتخابات2023 کے حوالے الیکشن بورڈکے ممبران کااہم اجلاس منعقد ہو ا. ارکان کی حلف برداری کے بعد مولانا قاری سیف اللہ سیفی کو متفقہ طورپرچیئرمین الیکشن بورڈ منتخب کیاگیا۔ندیم حسین شوکت سیکرٹری،طاہر حمید رابطہ سیکرٹری جبکہ خواجہ وامق اقبال کوسیکرٹری مالیات واطلاعات کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔
دیگرارکان میں اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ،راجہ محمود گل زمان،محمدامتیازمغل،ضیاء الرحمن عباسی اورعامر ایڈووکیٹ شامل ہیں،اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ الیکشن بورڈ کے آئندہ اجلاس میں الیکشن شیڈول کااعلان کیاجائےگا،
مرکزی انجمن تاجران کے الیکشن میں حصہ لینے والوں کو مطلع کیاگیاکہ یکم نومبر سے ووٹرلسٹوں کااجراء شروع کیاجائےگا جسکے لئے الیکشن بورڈ کے رابطہ سیکرٹری طاہر حمیداورسیکرٹری ندیم حسین شوکت سے الیکشن آفس میں دن 12 سے دوپہر چاربجے تک رابطہ کیاجاسکتا ہے۔
Anjuman Traders Murree Elections 2023,مرکزی انجمن تاجران مری کے انتخابات2023