مراکش میں زلزلے سے تباہی،300 سے زائد ہلاک
مراکش میں خوفناک زلزلے نے ہر طرف تباہی مچا دی ۔
مراکش میں زلزلے سے تباہی،300 سے زائد ہلاکزلزلے کے نتیجے میں 300 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 150 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق مراکش میں تباہ کن زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، جس سے عمارتیں لرز اٹھیں اور سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ حکام کے مطابق علاقے کی تاریخی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔
A terrifying moment of a collapse captured by a security camera#Maroc #moroccoearthquake #Morocco #earthquakemorocco #earthquake #earthquake pic.twitter.com/FedDBLZ9WL
— Dr.Amir Khan ڈاکٹر عامر خان (@DrAmirKhan22) September 9, 2023
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد 300 سے زیادہ ہے جب کہ 150 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں، تاہم مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔
بجلی بند ہونے کی وجہ سے علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، جس کے باعث خوفزدہ شہریوں نے رات کھلےمقامات اورسڑکوں پرگزاری۔
https://twitter.com/ihsannaseem1/status/1700349088095773035?s=20
امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق شدید زلزلہ مراکش کےپہاڑی علاقے اٹلس میں آیا،
جس کامرکز مراکش کے جنوب مغرب میں 75 کلومیٹر دور تھا۔ زیر زمین گہرائی 18.5 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے بعد آفٹرشاکس کاسلسلہ تاحال جاری ہے۔ دوسری جانب مراکش کے ہمسایہ ملک الجیریا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔