top header add
kohsar adart

مذاکرات میں نواز شریف نہیں بانی پی ٹی آئی رکاوٹ ہیں، رانا ثناءاللّٰہ

مذاکرات میں نواز شریف نہیں بانی پی ٹی آئی رکاوٹ ہیں، رانا ثناءاللّٰہ
رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتیں سر جوڑ کر بیٹھیں۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی پیشگی شرط واپس لے لی ہے؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے معافی کا مطالبہ نہیں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف بھی چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتیں سر جوڑ کر بیٹھیں۔ بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی اور اسٹیبلشمنٹ پر موقف واضح نہیں، وہی مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

رانا ثناء نے مزید کہا کہ نواز شریف نے کبھی نہیں کہا کہ پی ٹی آئی کو نکال کر باقی پارٹیاں بیٹھیں، وزیراعظم اسمبلی فلور پر اپوزیشن کے پاس گئے، اُن سے کہا کہ آئیں بات کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے سے بات نہیں کریں گے تو معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے، نواز شریف نے جلسے میں کہا کہ سب سر جوڑ کر بیٹھیں گے تو ملک مسائل سے نکلے گا۔

وزیراعظم کے سیاسی مشیر نے یہ بھی کہا کہ اختر مینگل بلوچستان کے سینئر اور اہم رہنما ہیں، انہیں کوئٹہ ایپکس کمیٹی اجلاس کی بروقت اطلاع نہیں ہوسکی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ایک طرف کہتی ہے کہ محمود اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا مینڈیٹ دیا ہے، دوسری طرف کہتے ہیں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سے مذاکرات نہیں کریں گے، محمود اچکزئی نے اس پر افسوس کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More