kohsar adart

مذاکرات میں حکم نامہ نہیں ہوتا بیٹھ کر بات ہوتی ہے،رانا ثنا

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہمیں بھی معلوم تھا پی ٹی آئی کے کیا مطالبات آنے والے ہیں، معلوم ہونے کے باوجود ہم نے ان کے مطالبات کا انتظار کیا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ تحریر ی مطالبات پر سب کمیٹی 2 دن میں جواب تیار کرکے پیش کردے گی، مذاکرات میں حکم نامہ نہیں ہوتا بیٹھ کر بات ہوتی ہے، جمہوری سسٹم میں مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

رانا ثناء نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے پر سالہا سال سے گفتگو ہو رہی ہے، آج کسی آدمی کی عزت اور کردار فیک نیوز کی وجہ سے محفوظ نہیں، ناپسندیدہ عناصر کی وجہ سے کروڑوں افراد عذاب جھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں کون سی جلد بازی کی گئی؟، ایکٹ کیا صحیفہ لکھا جا رہا ہے؟ 20 ترامیم کی ضرورت بھی ہوئی تو ہوجائیں گی، یہ کیسے کہہ رہے ہیں پیکا ایکٹ حکومت مخالف بات دبانے کیلئے ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More