kohsar adart

مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی

 

مذاکراتی کمیٹی کو تاحال عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی

پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کو تاحال بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو آگاہ کر دیا، عمران خان اور مذاکراتی کمیٹی کے مابین ملاقات کل متوقع ہے۔

ذرائع سپیکر آفس کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔

دوسری جانب مذاکراتی کمیٹی کے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر حکومت اور تحریک انصاف میں مذاکرات بھی تعطل کا شکار ہیں۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More