top header add
kohsar adart

مختصر مدت میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، وزیر اعظم

مختصر مدت میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، وزیر اعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئینی راستے آئے تھے اور اسی راستے سے ضمیر اور قلب کے اطمینان کے ساتھ واپس جارہے ہیں۔

مختصر مدت میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، وزیر اعظم
مختصر مدت میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، وزیر اعظم

 

 

قوم سے الوداعی خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک کی باگ دوڑ نگراں حکومت کے سپرد کررہاہوں، امید ہے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وقت اور ریکارڈ گواہی دے گا کہ مختصر ترین مدت میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،

پاکستان کی ڈوبتی کشتی کو بدترین طوفانوں سے بچا کر پر امن ساحلوں کی طرف واپس لے آئے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں افواج پاکستان اور عوام ایک تھے،ہیں اور رہیں گے ،جنرل عاصم

 

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑ کر آنے والی حکومت کے لیے بارودی سرنگیں بچھائیں، وطن دشمن پاکستان میں وہ منظر دیکھنا چاہتے تھے جو دنیا نے سری لنکا میں دیکھا تھا،لیکن وطن دشمنوں کی سب سازشیں ایک ایک کرکے ناکام ہوگئیں، مہنگائی ہوئی پر اشیاء کی قلت نہیں ہوئی۔

 

یہ بھی پڑھیں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،4دہشتگرد ہلاک،ایک جوان شہید

 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم آئین کے راستے سے اقتدار میں آئے تھے، اسی راستے سے واپس جا رہے ہیں، ہم نے صرف ماضی کی تاریکیاں ختم نہیں کیں بلکہ روشن مستقبل کے چراغ بھی روشن کر کے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف ریاست دوسری طرف سیاست تھی، ہم نے ریاست بچانےکا فیصلہ کیا، ہم نے سیاسی خودغرضی نہیں کی قومی مفادات کوترجیح دی، قرض لینا کوئی کامیابی نہیں، 16 ماہ کانٹوں پرچلنےکا سفرتھا، اس وقت اگر فوری انتخابات کروالیتے تو ہمیں سیاسی فائدہ ہوتا۔

 

یہ بھی پڑھیں میاں اسلم کے بھائی میاں جاوید انتقال کر گئے

 

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے اللہ کا نام لے کرمشکل فیصلےکیے، اگر ملک دیوالیہ ہوجاتا تو کھانے پینے کی اشیاء کی قلت ہوجاتی، نہ دوائی ملتی نہ پیٹرول، صرف افراتفری اور ہنگامے ہوتے، وطن دشمن خوفناک مناظر دیکھنا چاہتے تھے، خود غرضوں کو صرف اپنی سیاست پیاری تھی ۔

 

یہ بھی پڑھیں قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی منگنی ہو گئی

 

وزیراعظم نے کہا کہ دوست ممالک کا اعتماد بحال کیا، سیلاب متاثرین کا ہاتھ تھاما، معاشی مشکلات کے باوجود کمزور طبقے کو ریلیف دیا،

پانچ ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی، اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 49 ہزار پوائنٹس کی حد عبورکرگیا جو 6 سال کی بلند ترین سطح ہے۔

میڈیا کو آزادی دی اور میڈیا ورکرز کو حقوق دیے، 3 کروڑ 30 لاکھ سیلاب متاثرین کو نقد اور اشیاء کی صورت میں 100 ارب روپے تقسیم کیے،

دانش اسکول کا دائرہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے قومی مفادات پرآنچ نہیں آنے دی، 9 مئی کو منصوبہ بندی کے تحت سرکاری عمارتوں کو جلایا گیا،فوجی تنصیبات کونشانہ بنایا گیا، 9 مئی کا دن قوم کبھی نہیں بھلاسکےگی، قوم کو اپنے شہدا اور غازیوں پر فخر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More