top header add
kohsar adart

مخالفین کے ہاتھ باندھ کر مقابلے کے قائل نہیں، حافظ حسین احمد

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ مقابلہ میدان میں ہوگا، مخالفین کے ہاتھ باندھ کر مقابلے کے قائل نہیں ہیں۔

مخالفین کے ہاتھ باندھ کر مقابلے کے قائل نہیں، حافظ حسین احمد
مخالفین کے ہاتھ باندھ کر مقابلے کے قائل نہیں، حافظ حسین احمد

اپنے بیان میں حافظ حسین احمد نے کہا کہ کھلاڑی اگر دوسرے کھلاڑی کی ٹانگ پکڑ کر باہر نکالنے کی کوشش کرے گا تو امپائر سب کو ہی باہر کر دے گا۔
حافظ حسین احمد نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تصاویر شائع ہونے پر تحریک انصاف کو سیخ پا ہونے کی ضرورت نہیں۔
جے یو آئی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی اتحادی حکومت کا حصہ تھی لیکن اب عوام کے پاس جانے سے پہلے اپنا کھاتہ صاف کرنا چاہتی ہے،
چلّے نے شیخ رشید کو نیا نہیں بلکہ پرانے کو ہی سدھار دیا، اگر نہ سدھرتے تو مدت 4 ماہ میں تبدیل ہو سکتی تھی۔
حافظ حسین احمد نے یہ بھی کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا معمہ ابھی تک حل نہیں ہوا، لگتا ہے انتخابات آگے لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More