top header add
kohsar adart

مخالفین کی تقریروں کا آغاز و اختتام گالی سے ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمان

مخالفین کی تقریروں کا آغاز و اختتام گالی سے ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے مخالفین کی تقریروں کا آغاز اور اختتام گالی سے ہوتا ہے۔

لاڑکانہ میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف گندی اور غلیظ باتیں اچھالی گئیں۔ ایسا کرنے سے انہیں کیا ملا؟ کیا جمعیت کی ترقی کا سفر رک گیا؟

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ ہم نے کبھی اپنے آپ کو دفاعی پوزیشن پر نہیں ڈالا۔ ہم نے ہمیشہ اپنے مخالفین کو جناب اور صاحب کہہ کر پکارا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین تقریروں کا آغاز اور اختتام گالی سے کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More