top header add
kohsar adart

محکمہ پولیس بلوچستان کے 200 سے زائد اہلکار نوکریوں سے برخاست

 

کوئٹہ: محکمہ پولیس بلوچستان نے دوسو سے زائد اہلکاروں کو نوکریوں سے برخاست کردیا۔

اس سلسلے میں جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ان اہلکاروں کو لاپرواہی، غیر ذمے داری اور مسلسل غیر حاضری رہنے پر نوکریوں سے برخاست کیا گیا ہے۔

نوکریوں سے فارغ کیے گئے اہل کاروں میں کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل اور اسسنٹ سب انسپکٹر کے رینک کے اہل کار شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نوکری سے برخاست کیے گئے اہل کاروں کا تعلق لورالائی، سبی، قلات، ژوب، نصیرآباد، مکران اور کوئٹہ سے ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More