محمد عامر کی دوبارہ ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید
فاسٹ بولر محمد عامر کی دوبارہ ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید
ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی اور سپر 8 مرحلے سے باہر ہونے پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ٹیم میں واپس آنے والے تیز گیند باز محمد عامر نے پھر سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
جس پر محمد عامر کی جانب سے بھی بیان سامنے آگیا ہے کہ دوبارہ ریٹائرمنٹ لینے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ، اس لیے ریٹائرمنٹ لینے کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ،دوبارہ ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔