top header add
kohsar adart

محمد حفیظ کو ڈائریکٹر قومی ٹیم کے بعد ایک اور ذمہ داری مل گئی

دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیلئے محمد حفیظ کو ایک اور ذمہ داری سونپ دی گئی، ڈائریکٹر محمد حفیظ ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ کے فرائض بھی انجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کوچنگ سٹاف میں بھی بڑی تبدیلیاں کر دی ہے، وقت کی قلت کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹر کرکٹ ٹیم محمد حفیظ کو ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپ دیں۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض ، ڈائریکٹر محمد حفیظ اور کپتان شان مسعود نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے انتخاب کےلئے مشاورت شروع کر دی، قومی ٹیسٹ سکواڈ اور ٹیم مینجمنٹ کا اعلان اگلے ہفتے کردیا جائے گا، قومی ٹیم کا کیمپ راولپنڈی کے بجائے اب لاہور میں ہی لگائے جانے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More