kohsar adart

محسن نقوی کی شاندار فتح پر پاکستانی ٹیم کو شاباشی

کراچی میں سہ فریقی سیریز کے تیسرے اور جنوبی افریقا کے خلاف اہم ترین میچ میں پاکستان کی فتح پر محسن نقوی نے خوشی کا اظہار کیا اور ’شاباش گرین شرٹس شاباش‘ کہہ دیا۔

ایک بیان میں محسن نقوی نے جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ میچ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارک باد دی اور کہا کہ کھلاڑیوں نے زبردست کھیل پیش کیا اور مشکل ٹارگٹ کو حاصل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے میچ جیت کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرکے قوم کو خوشیاں دیں، شاندار بیٹنگ پر محمد رضوان اور سلما آغا کو شاباشی کے ساتھ مبارک باد دیتا ہوں۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ محمد رضوان نے صحیح معنوں میں کیپٹن اننگز کھیلی جبکہ سلمان علی آغا نے شاندار بیٹنگ کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے جیت اپنے نام کی، پرامید ہوں کہ پاکستانی ٹیم سہ ملکی سیریز کا فائنل بھی جیتے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More