مبینہ انتخابی دھاندلی: امریکی سینیٹر نے پاکستانی سفیر کو خط لکھ ڈالا
امریکی سینیٹر کرس وان ہولینز نے پاکستان کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی اطلاعات پر پاکستانی سفیر کو خط لکھ دیا۔
امریکی سینیٹر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ، ’پاکستانی عوام کی مرضی کا احترام کیا جانا چاہئیے۔‘
خط میں پاکستان میں ہونے والے حالیہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور مداخلت کی خبروں پر کرس وان ہولینز کی جانب سے شویش کا اظہارکیا گیا ہے۔
انہوں نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ ، ’میں ان لاکھوں پاکستانیوں کو سراہتا ہوں
جنہوں نے بڑی تعداد میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ یہ جمہوری عمل کی مضبوطی کی جانب ایک قدم ہے۔‘
امریکی سینیٹر نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان میں امریکی سفیر مسعود خان کو اخط لکھ ک عام انتخابات میں مبینہ ’دھوکہ دہی اور مداخلت کی مصدقہ اطلاعات‘ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کو لکھے جانے والے اس خط میں مزید کہا گیا ہے کہ، ’پاکستان کے عوام کی مرضی کا احترام کیا جانا چاہیئے۔‘