kohsar adart

ماں بیٹے کے قاتلوں تک پہنچنے میں مری پولیس ناکام

ماں بیٹے کے قاتلوں تک پہنچنے میں مری پولیس ناکام

مری کے نواحی علاقہ سنیوہ یونین کونسل نمبلمیں ماں اور بیٹے کو پر اسرار انداز میں قتل کیے جانے کے واقعہ کو ایک ہفتہ گزر گیا لیکن ابھی تک پولیس قاتلوں تک نہ پہنچ سکی۔

مقتولہ کی بیٹی سمیرا بی بی اور داماد عقیل احمد اپنی فریاد لے کر مری پریس کلب پہنچ گئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل مقتول صغیر احمد کو اس کے چچا

اور ان کے بیٹوں نے شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا اب اس قتل کو خودکشی کا رنگ دینے

کی کوشش کی جا رہی ہے۔

متاثرہ فیملی نے سوال اٹھایا کہ اگر یہ خودکشی مابن لی جائے تو مقتول خود کو زخمی

کر کے چھت پر کیسےلٹک سکتا تھا،

یہ واضح ہے کہ دونوں ماں بیٹے کو قتل کیا گیا۔ مقتولین کے لواحقین نے مری پولیس سے مطالبہ کیا

کہ وہ جدید طرز پر اس واقعہ کی تحقیقات کرے اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر ان کو انصاف فراہم کرے۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پولیس پنجاب، آر پی او اور سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More