مانسہرہ میں چالان کاٹنے پر موٹروے پولیس کا سب انسپکٹر قتل
مانسہرہ بیدڑہ انٹر چینج پر واقعہ پیش آیا.ایک اہلکار زخمی . قاتل کار ڈرائیور کی تلاش شروع

مانسہرہ میں پندرہ سو کا چالان کرنے پر ڈرائیور نے فائرنگ کر کے موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر کوشہید کر دیا.ہزارہ ایکسپریس وے مانسہرہ بیدڑہ انٹر چینج پر فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر عامر خان شہید جبکہ کانسٹیبل نوید زخمی ہوگئے .شہید ہونے والے انسپکٹر اور زخمی اہلکار کو کنگ عبداللہ اسپتال مانسہرہ منتقل کردیا گیا.
دوسری جانب فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت محمد خالد کے نام سے ہوئی ہے۔ملزم کا تعلق مانسہرہ کے علاقے کرکالہ سے ہے.پولیس کے مطابق واقعہ پشاور سے مانسہرہ آنے والی مہران کار کا چالان کاٹنے پر پیش آیا۔
ڈی پی او شفیع اللہ گنڈہ پور کا کہنا ہے کہ تمام ضروری معلومات حاصل کرلی ہیں گاڑی کوبھی ٹریس کر لیا ہے،ملزمان کی شناخت اور موبائل نمبر بھی حاصل کرلیا ہے۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئےعلاقے کوگھیرے میں لےلیا، جبکہ جگہ جگہ ناکہ بندیاں بھی کردی گئی ہے
مانسہرہ۔۔۔ٹریفک پولیس اہلکاران پر فائرنگ و نوجوان اہلکار کو قتل کیے جانے کے بعد ضلعی پولیس آفیسر شفیع اللہ خان گنڈا پور ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔
۔