top header add
kohsar adart

مانسہرہ میں نکاح کی تقریب کے بعد فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

مانسہرہ میں تھانہ خاکی کی حدود بھیرکنڈ میں نکاح کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا. ورثاء نے کنگ عبداللہ ہسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا.

نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر سے گئی.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز منیب ولد شوکت سکنہ نوکوٹ کے نکاح کی تقریب بھیرکنڈ جامع مسجد فاروق اعظم رضی اللہ عنہ میں منعقد ہوئی، جس کے بعد مسجد کے باہر فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آ کر 24/25 سالہ نوجوان ذیشان ولد وحید احمد سکنہ نوکوٹ گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا،جسے کنگ عبداللہ ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ جس کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔جبکہ تھانہ خاکی پولیس نے مد عیان کی رپورٹ پر فائرنگ کرنے والے نوید ولد یوسف سکنہ نوکوٹ کے خلاف رپورٹ درج کر کے گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More