مانسہرہ میں زمین کے تنازع پرنوجوان قتل کر دیا گیا

مانسہرہ کے علاقے میرامجدعلی میں زمین کے تنازع پرفائرنگ کرکے نوجوان کوقتل کردیاگیا۔

پولیس کے پاس مقتول کے بھائی ساجدحمید نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ آج میں اور بھائی خالدحمید اپنی اراضی میں گندم کاشت کررہے تھے کہ اس اثناء میں محمد آصف ،محمدفیضان اور محمدسعیدپسران محمدنظیر آئے، تلخ کلامی  کے بعد جھگڑاشروع ہوگیا۔

مدعی کے مطابق محمدنظیر نے بیٹوں سے کہا کہ قتل کردو ۔محمد آصف نے فائرنگ شروع کردی جس سے میرابھائی خالدحمیدزخمی ہوکرجاں بحق ہوگیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Youth killed over land dispute in Mansehra, مانسہرہ میں زمین کے تنازع پرنوجوان قتل
ایک تبصرہ چھوڑ دو