لینڈ سلائیڈ کی زد میں آنیوالا نائب صوبیدار زخموں کی تاب نہ لاکر شہید
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چلاس میں لینڈ سلائیڈ کی زد میں آنے والا نائب صوبیدار خالد زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 4 اپریل کو گونار فارم کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قراقرم ہائی وے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوئی۔
بیان کے مطابق شاہراہ کھولنے اور پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے ایف ڈبلیو او کی ٹیم موقع پر پہنچی، کلیئرنس کے عمل میں ایک اور تودہ گرنے سے ایف ڈبلیو او کے اہلکار زد میں آکر زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سے نائب صوبیدار خالد زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہو گیا، زخمی ہونے والے لانس نائیک عظمت اور وسیم کا علاج جاری ہے۔