kohsar adart

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد چیئرمین نیب تعینات

اسلام آباد( کوہسار نیوز)لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کردیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے چیئرمین نیب کی تقرری کردی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے چیئرمین نیب کی تعیناتی کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان اتفاق رائے کے بعد چیئرمین نیب کی تعیناتی کی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی بطور چیئرمین تعیناتی 3 سال کےلیے ہو گی۔
خیال رہے کہ آفتاب سلطان نے گزشتہ ماہ چیئرمین نیب کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More