top header add
kohsar adart

لکی مروت، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

لکی مروت، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ایک دہشتگرد زخمی حالت میں پکڑا گیا۔

لکی مروت، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
لکی مروت، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں

کی موجودگی کی اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے سیمو وانڈہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،

جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے جبکہ ایک دہشتگرد زخمی حالت میں پکڑا گیا۔

یہ بھی پڑھیں تحریک انصاف کو لاہور میں جلسے کی اجازت مل گئی

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد سیکورٹی فورسز کیخلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں سمیت بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں شیخ رشید نے9 مئی میں ملوث افراد کیلئےعام معافی کی اپیل کردی

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے مختلف نوعیت کے ہتھیار،

آلات اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More