top header add
kohsar adart

لکی مروت،گھر میں فائرنگ، 8 افراد جاں بحق

واقعہ گزشتہ رات پیش آیا ہے جس میں ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔

 

خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا ہے جس میں ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔

 

پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔

 

مقتولین کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

قتل کی اس واردات کے محرکات کا پتہ چلانے کے لیے پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More