top header add
kohsar adart

لکی مروت،سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ، 2 دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید

دونوں دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے

 

ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت آفتاب عرف ملنگ اور مسعود شاہ کے نام سے ہوئی ہے، دونوں دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔.

 

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں بھمبر آزاد کشمیر کے سپاہی محمد افضل اور مانسہرہ کے رہائشی سپاہی ابرار حسین شامل ہیں، علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

 

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More