kohsar adart

لوئر کرم میں دہشگردوں کیخلاف ممکنہ آپریشن کا پلان تیار

 

ڈپٹی کمشنر ضلع کرم کا کہنا ہے کہ لوئر کرم میں دہشگردوں کے خلاف ممکنہ آپریشن کا پلان تیار کرلیا گیا۔

 

ڈپٹی کمشنر کے مطابق متاثرین کیلئے ٹل اور ہنگو میں ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا، ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کیلئے صوبائی ریلیف کو خط بھی ارسال کردیا۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹل ڈگری کالج، ٹیکنیکل کالج ، ریسکیو اور عدالت کی عمارت میں کیمپ قائم ہوں گے، دوران آپریشن آبادی کے تحفظ کیلئے کیمپ قائم کیےجا رہے ہیں۔

 

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ایک کمیٹی بھی قائم ہے۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More