لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 196 رنز کا ہدف
لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 196 رنز کا ہدف
ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 196 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔ رسی وین ڈیر ڈوسن 71 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 57 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔
لاہور قلندرز کے اوپنرز صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو 63 رنز کا آغاز فراہم کیا۔
صاحبزادہ فرحان نے 36 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 57 رنز بنائے۔ فخر زمان 13 اور عبداللہ شفیق 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے تیمل ملز نے 2، شاداب خان اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ: ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، عبید شاہ، تیمل ملز
لاہور قلندرز: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، عبداللہ شفیق، لورکن ٹکر، سلمان فیاض، ڈیوڈ ویز، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان