لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند

لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند
لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں سموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا گیا۔
سمارٹ لاک ڈاؤن کے تناظر میں لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں آج اور کل تعلیمی ادارے بندر ہیں گے، ان اضلاع میں لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین شامل ہیں، محکمہ سکول و ہائرایجوکیشن نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

آج اور کل مارکیٹیں تین بجے کھلیں گی جبکہ اتوار کو کاروبار مکمل بند ہوگا، لاہور میں مال روڈ پر اتوار کے روز گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا جبکہ صرف سائیکلنگ کی اجازت ہوگی۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو