لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم عملہ۔خواتین مسافروں میں لڑائی

لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم عملہ۔خواتین مسافروں میں لڑائی-یو اےای  سے لاہور ایئرپورٹ پر پہنچنے والی فیملی کو دلہن کے لہنگے لانا مہنگا پڑگیا۔

کسٹم اہلکاروں نے لہنگے روک لئے ، جس پر دو خواتین مسافروں اور کسٹم حکام میں پہلے تلخ کلامی ہوئی اور پھر معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔ خواتین کسٹم اہلکاروں نے بھی خواتین مسافروں پر سرعام تشدد کیا۔ واقعہ کی فوٹیج کلوز سرکٹ کیمرے میں ریکارڈ ہو گئی۔ جو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ،

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ائرعربیہ کی راس الخیمہ سے آنے والی پرواز سے آنے والی دو خواتین مسافروں نور فاطمہ اور ثمن جن کے ساتھ بچوں سمیت 6 فیملی ارکان تھے، ان کےسامان میں بھارتی ساڑھیاں اور سی سی ٹی وی کیمرے تھے، جن پر کسٹم ڈیوٹی لگتی تھی، لہذا ان کا سامان روکا گیا، تاہم اس پر خواتین نے شور شرابا کیا، اور کسٹم سپریٹنڈینٹ عمران و دیگر عملے سے الجھنے لگیں، مسافرخواتین نےاپنا سامان زبردستی لے جانے کی کوشش کی ، جس پر کسٹم کے خواتین عملے اور اے ایس ایف کی مدد سے ایک خاتون کو دفتر لے جایا گیا، اس دوران اس فیملی کو لینے کیلئے آئے ہوئے افراد نے بھی زبردستی ائرپورٹ میں گھسنے کی کوشش کی ، جسے اے ایس ایف نے ناکام بنادیا۔ ڈی سی کسٹم احمد ظہیر بھی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئے، کسٹم حکام نے تھپڑ مارنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی جاری ہے۔

مسافر لڑائی

ایک تبصرہ چھوڑ دو