لاہورمیڈیکل سٹی اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دے دی گئی

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ ریفرل سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سرکاری ہسپتالوں میں ریفرل سسٹم کے نفاذ کیلئے جامع پلان طلب کر لیا ہے۔
مراکز صحت، ہیلتھ کلینک اور چھوٹے ہسپتالوں سے سپیشلائزڈ ہسپتالوں میں مریضوں کا بے جا لوڈ کم کرنے کے لئے فول پروف ریفرل سسٹم نافذ کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ہیلتھ ریفارمز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹیکساس، جدہ، دوحہ کی طرز پر لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل سٹی قائم کیا جائے گا۔عالمی معیار کے میڈیکل سٹی کے قیام کے لئے پروفیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔میڈکل سٹی لاہور میں بہترین پرائیویٹ ہسپتال قائم کرنے کے لئے بنیادی سہولتیں حکومت پنجاب فراہم کرے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے میڈیکل سٹی لاہور کے لئے مناسب مقام پر اراضی مختص کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں میڈیکل سٹی اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں میڈیکل سٹی قائم کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈسٹرکٹ لیول پر سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل فیسلٹی قائم کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔ سرکاری ہسپتالوں سے متعلق امور کے لئے خصوصی ہیلپ لائن 999بھی قائم کی جائے گی۔ اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ہیلتھ ریفارمزکے بارے میں تفصیلی بریفنگ پیش کی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول کے سلسلے میں 92فیصد بہتری آئی ہے جبکہ ادویات کی فراہمی کے عمل میں 92فیصد بہتری کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ لاہور کے ہسپتالوں میں مریضوں کو دستیاب سہولتوں میں 83 اورڈیوٹی روسٹر ڈسپلے احکامات پر 75فیصد عملدرآمد ہورہا ہے