top header add
kohsar adart

لاہورانڈر ورلڈ کی گینگ وار میں طیفی بٹ کا بہنوئی بھی مارا گیا

لاہورانڈر ورلڈ کی گینگ وار میں طیفی بٹ کا بہنوئی بھی مارا گیا

تفصیلات کے مطابق لاہور میں انڈرورلڈ کے دو متحارب کشمیری اور گجر ( گوگی و طیفی بٹ اور بلا ٹرکاں والا گروپ) میں باہمی قتل و غارت کا سلسلہ دراز ہو گیا اور پیر کی سه پہر طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو معروف شاہراہ پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئیں اور بیٹی معجزانہ طور پر فائرنگ سے محفوظ رہی

جاوید بٹ کی گاڑی کو بعد دوپہر مسلم ٹاﺅن انڈر پاس کے قریب ٹارگٹ کیا گیا ، اس واقعے کے بعد مسلم ٹاﺅن میں ٹریفک بلاک ہوگیا جو پولیس نے نصف گھنٹے کی تگ ودوسے بحال کرایا ، ماڈل ٹاﺅن ڈویژن کے ایس پی اخلاق تارڑ پولیس نے ابتدائی قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ جاوید بٹ اپنی بیوی کے ساتھ بیٹی کو اسکول سے لیکر واپس آتے ہوئے تربیت یافتہ شوٹرز کا ٹارگٹ بن گئے ۔ مقتول جاوید بٹ لڑائی جھگڑوں سے دور شریف النفس ، نمازی پرہیز گار انسان اور اکبری منڈی کا تاجر تھا جو کسی قسم کی دشمنی اور ایسے معاملات میں نہیں الجھتا تھا، البتہ طیفی بٹ اور گوگی بٹ سے رشتہ داری کی بنیاد پر اسے ٹارگٹ کیا گیا۔

حملے کے وقت بھی مقتول گاڑی میں اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ ہی سوار تھا اور اس کے ساتھ کوئی محافظ وغیرہ نہیں تھا ۔وہ اکثر اپنی نواسی کو بھی خود اسکول لینے جاتا تھا،۔ خیال کیا جارہا ہے کہ اسے صرف طیفی بٹ کا بہنوئی ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا ہے واضح رہے کہ طیفی بٹ اور گوگی بٹ کو مخالف گروپ کے امیر بالاج قتل کیس میں گرفتار نہیں کیا جاسکا تھا اور امیر بالاج کے قتل کیس میں زیر حراست ملزم احسن شاہ کے مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے پر سامنے آنے والی آڈیو ٹیپ کے تناظر میں اسے نشانہ بنایا گیا ہے جس میں احسن شاہ نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو بتایا تھا کہ امیر بالاج کو طیفی بٹ وغیرہ نے قتل کرایا ہے اور اس نے ان سے بدلہ لینے کیلئے شوٹرز کو ٹارگٹ دیدیا ہے ۔

اس آڈیو ٹیپ کے بعد گوگی بٹ اور طیفی بٹ کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں مدعی شکیل بٹ کو بنایا گیا تھا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بنیادی طور پر طیفی بٹ گروپ سے ہی تعلق رکھتا ہے ۔ ابھی اس مبینہ پولیس مقابلے کی تحقیقات مکمل نہیں ہوسکیں اور طیفی بٹ کے بہنوئی کو قتل کردیا گیا ہے ، کچھ حلقوں کا خیال ہے کہ یکے بعد دیگرے پیش آنے والے ان واقعات اور مقدمات کے اندراج میں پولیس کا کردار مشکوک ہے ۔ آخری اطلاعات تک اس قتل کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا۔

 

Tefi Butt's brother-in-law also killed in gang war in Lahore,گینگ وار میں طیفی بٹ کا بہنوئی بھی مارا گیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More