لاڑکانہ؛مسلح افراد کی فائرنگ سے امام مسجد اور پیپلزپارٹی کے وائس چیئرمین محمد علی جتوئی قتل
لاڑکانہ؛مسلح افراد کی فائرنگ سے امام مسجد اور پیپلزپارٹی کے وائس چیئرمین محمد علی جتوئی قتل
لاڑکانہ میں مسجد سے نماز پڑھا کر واپسی پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے امام مسجد اور پیپلز پارٹی سے تعلق وائس چیئرمین کو قتل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق محلہ گجن پور میں مسجد سے جماعت کو نماز پڑھا کر واپسی پر مسلح افراد فائرنگ کرکے امام مسجد اور پیپلز پارٹی سے تعلق یوسی پھل کے وائس چیئرمین محمد علی جتوئی کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے چانڈکا ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
بتایا گیا کہ جتوئی برادری کے درمیان دیرینہ دشمنی کے باعث واقعہ پیش آیا ۔