
لاڑکانہ،ٹریفک حادثے میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق
لاڑکانہ،ٹریفک حادثے میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق
سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں افسوس ناک ٹریفک حادثے میں میاں بیوی اور بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق رتوڈیرو لاڑکانہ روڈ پر ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار رتوڈیرو کے رہائشی میاں بیوی اور بچے سمیت 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف نے چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی محمد منظور کی بیوی،اس کی بہن منظوراں خاتون 30 سالہ بیٹا محمد یوسف اور ایک 3 دن کا نومولود بچہ شامل ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کو نوڈیرو ہسپتال منتقل کردیا گیا،
جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔