top header add
kohsar adart

قوم کو آئینی ترمیم پر حکومت و اپوزیشن کا مک مکا قبول نہیں،حافظ نعیم الرحمان

قوم کو آئینی ترمیم پر حکومت و اپوزیشن کا مک مکا قبول نہیں ، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ قوم کو آئینی ترمیم پر حکومت و اپوزیشن کا مک مکا قبول نہیں ۔

سماجی رابطوں کی سائیٹ پر پیغام شیئر کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے کی باتیں اور باہر اختلافات کا اظہار؟ ‏اپوزیشن پوری ترمیم کو مسترد کرے

اگر ارکان پر دباؤ ہے تو ان کے نام سامنے لائیں اور سپریم کورٹ جائیں، کنفیوژن پیدا کرکے سیاسی جماعتیں خود کو بچانا چاہتی ہیں

دباؤ کو جواز بناکر اپنے ہی لوگوں سے حکومت کے لیے نمبر پورے کروانے کا کھیل قوم سمجھ رہی ہے

جماعت اسلامی شروع دن سے اپوزیشن سے مطالبہ کررہی تھی کہ اس عمل کا حصہ مت بنیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More