قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی منگنی ہو گئی
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی منگنی ہو گئی
ایشیا کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی منگنی ہو گئی۔
پاکستان ٹیم کا ایک اور کھلاڑی دولہا بننے کو تیار ہو گیا، ایشیا کپ اور افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ لینے سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر فہیم اشرف نے منگنی کر لی، منگنی کی تقریب ان کے آبائی علاقے بھائی پھیرو میں ہوئی۔
فہیم اشرف کی منگنی کی تقریب میں رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ دوسری جانب قومی کرکٹرز نے بھی فہیم اشرف کو منگنی کی مبارکباد دی۔