top header add
kohsar adart

قومی اسمبلی کے 37 حلقوں کے سرکاری نتائج، آزاد امیدوار آگے، ن لیگ پیچھے

 

الیکشن کمیشن نے ویب سائیٹ پر قومی اسمبلی کے حلقوں کے نتائج کا اعلان مرحلہ وار شروع کردیا ہے تاہم یہ عمل انتہائی سست روی کا شکار ہے۔ قومی اسمبلی کے اب تک کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن اور آزاد امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ ہورہا ہے۔

 

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر اب تک قومی اسمبلی کی 21 نشستوں کے نتائج جاری کیے گئے ہیں، جس کے مطابق قومی اسمبلی کی 8 نشستوں پر آزاد امیدوار، 7 نشستوں پر مسلم لیگ (ن)، 5 نشستوں پر پیپلزپارٹی اور ایک نشست پر پاکستان مسلم لیگ کامیاب ہوگئی۔

 

انتخابی نتائج سست روی کا شکار کیوں؟

انتخابی نتائج میں تاخیر کے حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ کا موقف ہے کہ نتائج کی پروسیسنگ میں تاخیر فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے اٹھائی گئی احتیاطی تدابیر کا نتیجہ تھی۔

 

وزارت داخلہ کے مطابق نتخابی عملے اور بیلٹ دونوں کا تحفظ کو یقینی بنانے کے پروٹوکول جامع ہیں جس میں خاصا وقت صرف ہوا۔ اب صورتحال تسلی بخش ہے اور توقع ہے کہ نتائج کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری رہے گا۔

 

الیکشن کمیشن کا موقف

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چیف سیکرٹریز، سٹرکٹ ریٹرنگ افسران اور صوبائی الیکشن کمشنرز سے ذاتی طور پر فون پر رابطہ کرتے ہوئے انہیں نتائج کا فوری اعللان یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

 

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے 9 گھنٹے بعد پہلا غیرسرکاری و غیرحتمی نتیجہ سامنے آیا تھا۔

 

شہباز شریف سمیت مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کامیاب

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق این اے 123 لاہور سے الیکشن لڑنے والے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے 63 ہزار 953 ووٹ حاصل کرکے انتخابی معرکہ اپنے نام کرلیا۔

 

شہباز شریف کے حریف آزاد امیدوار افضال عظیم کو 48 ہزار 486 ووٹ پڑے جبکہ اسی حلقے سے الیکشن لڑنے والے جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما لیاقت بلوچ کو 3 ہزار 207 ووٹ ملے۔

 

امیر مقام ہار گئے

 

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 2 سوات ون سے آزاد امیدوار امجد علی خان نے 88 ہزار 938 ووٹ لے کر الیکشن جیت لیا، جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیر مقام کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے 37 ہزار 764 ووٹ لیے۔

 

پرویز الہٰی کی اہلیہ بھی ہار گئیں

 

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64 گجرات تھری سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک حسین نے ایک لاکھ 5 ہزار 205 ووٹ لے کر میدان مار لیا جبکہ آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے والی سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، ان کو 80 ہزار 946 ووٹ پڑے۔

 

اسد قیصر جیت گئے

 

این اے 19 صوابی ون سے پی ٹی آئی کی جانب سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والے امیدوار اسد قیصر نے ایک لاکھ 15 ہزار 635 ووٹ لے کر میدان مار لیا جبکہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیدار فضل علی نے 45 ہزار 567 ووٹ لیے۔

 

شاندارنہ گلزار بھی کامیاب

 

این اے 30 پشاور سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شاندانہ گلزار کامیاب ہوگئی ہیں، فارم 47 کے مطابق شاندانہ گلزار نے 78 ہزار 971 ووٹ حاصل کیے۔

 

امیر حیدر اعظم خان کو شکست

 

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 مردان سے آزاد امیدوار محمد عاطف کامیاب ہوگئے، انہوں نے ایک لاکھ 14 ہزار 748 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مقابلے میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار امیر حیدر اعظم خان صرف 66 ہزار 159 ووٹ حاصل کرسکے۔

 

روحیل اصغر کو شکست

 

این اے 121 لاہور میں آزاد امیدوار وسیم قادر نے ن لیگ کے روحیل اصغر کو شکست دے دی، وسیم قادر نے 78 ہزار 703 ووٹ حاصل کیے جبکہ روحیل اصغر کو 70 ہزار 597 ووٹ ملے۔

 

ایمل ولی خان بھی ناکام

 

این اے 25 چارسدہ میں بھی انتخابی بازی آزاد امیدوار نے جیت لی، فضل محمد خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان کو شکست دے دی، فضل محمد خان نے ایک لاکھ 713 ووٹ لیے جب کہ 67 ہزار 876 ووٹ ملے۔

 

آزاد امیدوار کامیاب

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 24 چارسدہ ون سے آزاد امیدوار انور تاج 89 ہزار 801 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیدوار گوہر علی 48 ہزار 545 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

 

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 23 مردان 3 سے بھی آزاد امیدوار علی محمد جیتنے میں کامیاب ہوگئے انہوں نے ایک لاکھ 2 ہزار 175 ووٹ لیے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار احمد خان 33 ہزار 910 ووٹ لے کر ہار گئے۔

 

این اے 10 بونیر میں آزاد امیدوار گوہر علی خان نے عوامی نشینل پارٹی کے امیدوار عبدالرؤف کو شکست دے دی، گوہر علی خان نے ایک ہزار 10 ہزار 23 ووٹ حاصل کیے جبکہ عبدالرؤف کو 30 ہزار 302 ووٹ ملے۔

 

این اے 55 راولپنڈی فور کے نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ابرار احمد 78 ہزار 542 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار محمد بشارت راجہ نے 67 ہزار 101 ووٹ لیے۔

 

این اے 58 چکوال ون سے بھی ن لیگ نے میدان مارلیا، لیگی امیدوار طاہر اقبال نے ایک لاکھ 15 ہزار 974 ووٹ حاصل کیے۔ ان کے مقابلے میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑںے والے ایاز امیر کو ایک لاکھ 2 ہزار 537 ووٹ پڑے۔

 

این اے 59 تلہ گنگ کم چکوال سے بھی ن لیگ کامیاب ہوگئی، لیگی امیدوار سردار غلام عباس نے ایک لاکھ41 ہزار 680 ووٹ حاصل کیے۔ جب کہ آزاد امیدوار رومان احمد ایک لاک 29 ہزار 716 ووٹ حاصل کیے۔

 

این اے 17 ایبٹ آباد ٹو سے آزاد امیدوار علی خان جدون 97 ہزار 177 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار محبت خان کو 44 ہزار 522 ووٹ پڑے۔

 

این اے 3 سوات ٹو میں آزاد امیدوار سلیم رحمان 81 ہزار 411 ووٹ حاصل کرکے جیت گئے۔ ن لیگ کے واجد علی خان کو 27 ہزار 861 ووٹ ملے۔

 

پیپلزپارٹی امیدوار کامیاب

این اے 199 گھوٹکی سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے امیدوار علی گوہر خان مہر نے حریف کو بڑے مارجن سے شکست دی، انھوں نے 1 لاکھ 54 ہزار 832 ووٹ حاصل کیے۔ جب کہ ان کے حریف جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے عبدالقیوم نے 40 ہزار204 ووٹ لیے۔

 

ن لیگ کے بشیر احمد بھی ہار گئے

 

این اے 216 مٹیاری سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے مخدوم جمیل الزماں نے ایک لاکھ 24 ہزار 536 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ جب کہ ن لیگ کے بشیر احمد کو 80 ہزر 439 ووٹ ملے۔

 

صفدر عباسی کو بھی شکست

 

این اے 195 لاڑکانہ سے پیپلزپارٹی کے امیدوار نظیر احمد بگھیو نے ایک لاکھ 33 ہزار 830 ووٹ حاصل کیے اور الیکشن جیت لیا۔ جب کہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈے اے) کے صفد عباسی نے 48 ہزار 893 ووٹ لیے۔

 

پیپلز پارٹی امیدوار صادق علی میمن کامیاب

 

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 225 ٹھٹہ سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے امیدوار صادق علی میمن ایک لاکھ 40 ہزار 773 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار رسول بخش جاکھرو 28 ہزار 899 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

 

خیبرپختونخوا اسمبلی

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے 76 سے آزاد امیداور سمیع اللہ خان 18ہزار 888 ووٹ حاصل کرکے جیت گئے۔ پی کے 76 پر ڈالے گئے ووٹرزکی شرح37 فیصد ہے۔

 

الیکشن کمیشن ترجمان کا کہنا ہے کہ پی کے 6 سوات 4 پر فضل حکیم خان کامیاب ہوئے، انھوں نے 25 ہزار330ووٹ حاصل کیے۔

 

الیکشن کمیشن نے پی کے 4 سوات ٹو کا حتمی نتیجہ بھی جاری کیا ۔ جس کے مطابق آزاد امیدوار علی شاہ 30ہزار 22ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ جب کہ ن لیگ سردارخان 12 ہزار 514 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر رہے۔

 

الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے 19 باجوڑ سے آزاد امیدوار حمید الرحمان 23044 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ جب کہ دوسرے آزاد امیدوار خالد خان 13571 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

 

بلوچستان اسمبلی

الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کی ایک نشست کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا، جس کے مطابق یہ نشست جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے اپنے نام کرلی۔

 

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 34 نوشکی سے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیدوار 16 ہزار 771 لینے میں کامیاب ہوگئے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار 15 ہزار 14 ووٹ لے سکے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More