kohsar adart

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی رکنیت معطل کردی۔

فٹبال کی عالمی تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

فیفا کے مطابق آئین میں مجوزہ ترامیم نہ ہونا پی ایف ایف میں جمہوری عمل کی راہ میں رکاوٹ ہے، پاکستان کی معطلی اس وقت ہی ختم ہوگی جب کانگریس مجوزہ ترامیم منظور کرے گی۔

واضح رہے کہ پی ایف ایف کے آئین میں تبدیلی پر مزاحمت پاکستان کی معطلی کا سبب بنی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More