فہیم اشرف شادی کے بندھن میں بندھ گئے، ویڈیو وائرل
قومی کرکٹر فہیم اشرف نے آج شادی کے بندھن میں بندھ کر زندگی کی نئی اننگز کی شروعات کردی۔
پاکستان کے معروف کرکٹر فہیم اشرف بارات لے کر نارووال پہنچ گئے جہاں پیر سید اظہر الحسن المعروف چن پیر نے ان کا نکاح پڑھایا۔
بارات میں فہیم اشرف کے قریبی دوست اور رشتے دار شریک ہوئے۔ فہیم اشرف کی شادی نارووال کے رانا شبیر کی صاحبزادی سونیا شبیر سے طے پائی تھی
یہ بھی پڑھیں پی سی بی کا محمد عامر اور عماد وسیم سے رابطہ، بڑی پیشکش کردی
،فہیم اشرف نے اپنی دلہن کو 10 ہزار روپے حق مہر ادا کیا۔ رانا شبیر نارروال کی معروف کاروباری شخصیت ہیں۔
فہیم اشرف کی دعوت ولیمہ اتوار کو پھول نگر میں ہوگی ۔
فہیم اشرف کے ولیمہ میں سابق اور موجودہ کرکٹرز شریک ہوں گے۔
خیال رہے کہ فہیم اشرف کی مہندی کی محفل پر ان کے آبائی شہر پھول نگر میں جمعہ کو سجی تھی۔
اس موقع پر کرکٹر کے اہلخانہ اور ان کے دوستوں کی بڑی تعداد اس خوشی میں شریک ہوئی۔