top header add
kohsar adart

فواد چوہدری کی فراڈ کیس میں ضمانت منظور

فواد چوہدری کی فراڈ کیس میں ضمانت منظور

 

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی فراڈ کیس میں ضمانت منظور کرلی گئی۔

 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سول جج سہیل تھہیم نے فراڈ کیس میں فواد چوہدری کی ضمانت منظور کی۔

 

سابق وفاقی وزیر کی ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی ہے۔

 

فواد چوہدری کی جانب سے گزشتہ روز وکیل قیصر امام نے دلائل دیے تھے۔

 

یاد رہے کہ فواد چوہدری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More