top header add
kohsar adart

فلسطین کیلئے سعودی فرمانروا 30اور ولی عہد کا 20ملین ریال عطیے کا اعلان

فلسطین کیلئے سعودی فرمانروا 30اور ولی عہد کا 20ملین ریال عطیے کا اعلان

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطین کےلئے 30ملین جبکہ ولی عہد محمد بن سلمان نے 20ملین ریال عطیے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ٹائیگر بکتر بند گاڑی تبا ہ ہونے پر اسرائیل کو حیرانی کا جھٹکا

سعودی میڈیا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ نے جنگ زدہ فلسطین کے عوام کےلئے چندہ مہم کا آغاز کردیا اور سب سے پہلے خود مجموعی طور پر 50ملین ریال چندہ جمع کرایا۔

یہ بھی پڑھیں حزب اللہ کے اسرائیل پر راکٹ حملے، بٹالین ہیڈکواٹر کو نشانہ بنایا گیا

اسرائیل کی غزہ اور مغربی کنارے میں جنگی جارحیت کے باعث فلسطینی عوام کی ادویات، خوراک اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی سے مدد کےلئے عوامی عطیات کنگ سلمان سینٹر کی ساہم ویب سائٹ پر جمع کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں  غزہ: اسرائیل نے آگ برسا دی، شہداء کی تعداد 9 ہزار سے متجاوز

سعود عرب کے ریلیف پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز نے کہا کہ عطیات جمع کرنے کی یہ مہم کرائسز میں گھیرے میں فلسطینی بھائیوں کی مدد کے سعودی عرب کے عظیم کردار کی نشاندہی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں شام میں امریکی فوجی اتحاد کے بیسز پر حملے، علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھا

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اپنے فلسطینی بھائیوں کی خیرخواہی کےلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا

اور اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More